• صارفین کی تعداد :
  • 8346
  • 12/16/2007
  • تاريخ :

 قرآني دعائيں

قرآني دعائيں

ربنا آتنا فى الدنيا حسنۃ و فى الآخرۃ حسنۃ و قنا عذاب النار ۔

پروردگار ہميں دنيا ميں بھى نيکى عطا فرما اور آخرت ميں بھي،اور ہميں جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما۔ (بقرہ۔201 )

 

ربنا افرغ علينا صبراً و ثبت اقدامنا و انصرنا على القوم الکافرين۔

پالنے والے ہميں بے پناہ صبر عطا فرماہمارے قدموں کو ثبات دے اور ہميں کافروں کے مقابلہ ميں نصرت عطا فرما۔ (بقرہ۔250 )

 

ربنا لا تواخذنا ان نسينا او اٴخطاٴنا۔

پالنے والے ہم جو بھول جائےں يا ہم سے غلطى ہو جائے اس کا مواخذہ نہ کرنا ۔( اسکے بارے ميں جواب طلب نہ کرنا۔) بقرہ۔286 )

 

  ربنا و لا تحمل علينا اصراً کما حملتہ على الذين من قبلنا۔

پالنے والے ہمارے اوپر ويسا بوجھ نہ ڈالنا جےسا پچھلى امتوں پر ڈالا گيا ۔ ( بقرہ۔286 )

 

ربنا و لا تحملنا ما لا طاقۃ لنا بہ و اعف عنا و اغفرلنا و ارحمنآ انت مولانا فانصرناعلى القوم الکافرين۔

پالنے والے ہم پر وہ بار نہ ڈالنا جس کى ہم ميں طاقت نہ ہو ،ہميں معاف کردينا،ہميں بخش دينا،تو ہمارا مولا اور مالک ہے ،اب کافروں کے مقابلہ ميں ہمارى مدد فرما ۔

) بقرہ۔286 )

 

ربنا لا تزغ قلوبنا بعد اذ ہديتنا وھب لنا من لدنک رحمة انک انت الوھاب۔

پالنے والے ہدايت کے بعد ہمارے دلوں کو نہ پھيرنا، ہميں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما،تو توبہترين عطا کرنے والا ہے۔ (آل عمران۔۸ )

 

ربنا اننا آمنا فاغفرلنا ذنوبنا وقنا عذاب النار۔

پالنے والے ہم ايمان لے آئے ہيں ہمارے گناہوں کو معاف کر دے اور ہميں جہنم سے بچا لے۔ (آل عمران ۔۱۶ )

 

ربنا اغفر لنا ذنوبنا و اسرافنا فى امرنا و ثبت اقدامنا و انصرنا على القوم الکافرين۔

پالنے والے ہمارے گناہوں کو معاف کر دے ہمارے کاموں ميں زيادتيوں کو معاف فرما، ہمارے قدموں ميں ثبات عطا فرمااور کافروں کے مقابلہ ميں ہمارى مدد فرما۔( آل عمران ۔۱۴۷ )

 

  ربنا فاغفر لنا ذنوبنا و کفر عنا سيئاتنا و توفنا مع الابرار۔

پالنے والے ہمارے گناہوں کو معاف فرما، ہم سے ہمارى برائيوں کو دور کردے اور ہميں نيک بندوں کے ساتھ مہشورفرما۔( آل عمران ۔۱۹۳ )

 

ربنا آمنا فاکتبنا مع الشاہدين ۔

پالنے والے ہم ايمان لے آئے ہيں لہذا ہمارا نام بھى تصديق کرنے والوں ميں لکھ لے۔ (مائدہ۔۸۳ )

 

ربنا لاتجعلنا مع القوم الظالمين۔

پالنے والے ہميں ظالموں کے ساتھ قرار نہ دينا۔ (اعراف۔۴۷)

 

ربنا افرغ علينا صبراً و توفنا مسلمين

پالنے والے ہميں بہت زيادہ صبر عطا فرمااور ہميں دنيا سے مسلمان  اٹھا۔ (اعراف۔۱۲۶ )

 

ربنا و تقبل دعاء۔

پالنے والے ميرى دعا کو قبول فرما۔ (ابراہيم۔۴۰ )

 

ربنا اغفرلى و لوالدى و للمومنين يوم يقوم الحساب۔

پالنے  والے مجھے،ميرے والدين کو اور تمام مومنين کو اس دن بخش دينا جس دن حساب قائم ہوگا۔ (ابراہيم ۔۴۱ )

 

ربنا آتنا من لدنک رحمۃ و ہييٴ لنا من امرنا رشداً۔

پالنے والے ہميں اپنى رحمت عطا فرما اور ہمارے کام ميں کاميابى کا سامان فراہم کردے۔ (کہف ۔۱۰ )

 

ربنا  آمنا فاغفر لنا و ارحمنا و انت خيرالراحمين۔

پالنے والے ہم ايمان لے آئے ہيں،اب ہميں معاف فر