• صارفین کی تعداد :
  • 4315
  • 1/3/2008
  • تاريخ :

ایران کے مذہبی رہنما

 

امام خمینی(ره)

ایران کے مذہبی رہنما۔ بانی اسلامی جمہوریہ ایران ۔ آیت اللہ العظمٰی امام روح اللہ الموسوی الخمینی(رہ) 17 مئی 1900ء کو خمین میں پیدا ہوئے جو تہران سے تین سو کلومیٹر دور ہے۔ ایران ، عراق ، اور اراک میں دینی علم کی تکمیل کی۔

    1953ء میں رضا شاہ کے حامی جرنیلوں نے قوم پرست وزیراعظم محمد مصدق کی حکومت کا تختہ الٹ کر تودہ پارٹی کے ہزاروں ارکان کو تہ تیغ کر دیا تو ایرانی علما نے درپردہ شاہ ایران کے خلاف مہم جاری رکھی، اور چند سال بعد آیت اللہ امام خمینی (رہ)  ایرانی سیاست کے افق پر ایک عظیم رہنما کی حیثیت سے ابھرے۔

 4 نومبر 1964ء کو شاہ نے آپ کو ملک بدر کر دیا۔ اور آپ ترکی اور  نجف اشرف چلے گئے۔ عراق کی سرزمین بھی آپ کے لیے تنگ ہوگئی تو 6 اکتوبر 1978ء کو آپ فرانس روانہ ہوگئے۔ اور پیرس کے قریب قصبہ نوفل لوش تو میں سکونت اختیار کی۔ جلاوطنی کے اس سارے عرصے میں شاہ ایران کے خلاف تحریک کی ’’ جس میں ملک کے تمام محب وطن عناصر شامل تھے‘‘ رہنمائی کرتے رہے۔ 17 جنوری 1979ء کو شاہ ایران ملک چھوڑ کرچلے گئے۔ یکم فروری 1979ء کو آیت اللہ امام خمینی (رہ) تہران واپس آئے اور شہر قم میں مستقل رہائش اختیار کی۔ آپ کا انتقال 4جون 1989ء میں ہوا۔ آپ کا روضہ مبارک تہران میں واقع ہے جو عوام کی زیارتگاہ ہے-


متعلقہ تحریریں:

ڈاکٹر علی لاریجانی

شہید ڈاکٹر مصطفی چمران