• صارفین کی تعداد :
  • 5713
  • 1/2/2008
  • تاريخ :

حضرت آیت اللہ العظمی حاج محمد فاضل لنکرانی

 

حضرت آیت اللہ العظمی حاج محمد فاضل لنکرانی

آپ 1310 ھجری ‎‎ شمشی کو اسلامی جمہوریہ کے مقدس شہر قم میں پیدا ہوۓ- آپ کے والد گرامی حضرت آیت اللہ فاضل(قدس سرہ) حوز ہ علمیہ قم کے ایک بزرگ عالم اور استاد العلما‍‌ء تھے- والد ہ گرامی سادات مبرقع سے تعلق رکھتی تھیں-

آپ نے صرف تیرہ برس کی عمر میں ابتدائ تعلیم مکمل کی اور اعلی اسلامی علوم کے حصول کی خاطر حوز ہ علمیہ قم سے منسلک ہو گیے- آپ غیر معمولی ذہنی صلاہیتوں کی وجہ سے صرف چ ھہ سال کی مختصر مدت میںمقدمات اور سطح جیسے دقیق کورسز مکمل کرنے میں کامیاب ہو ۓ اور صرف انیس برس کی عمرمیں حضرت آیت اللہ العظمی بروحردی(علیہ الرحمہ) کے درس خارج(فقہ و اصول استدلالی) میں شریک ہوۓ- وہ کم سنی میں غیر معمولی فہم و فراست کے سبب طلبہ اور برزگ علما ‎ ء میں جلد ہی مقبول ہوگۓ- اعلی تعلیم حاصل کرتے وقت امام خمینی کے فرزند آیت اللہ سید مصطفی خمینی آپ کے ساتھیوں میں سے تھے-

آپ گیارہ برس تک حضرت آیت اللہ العظمی آقاۓ بروجردی(علیہ الرحمہ) کے درس خارج فقہ و اصول سے وابستہ رہے-    9 سال آیت اللہ العظمی امام خمینی رحم ۃ اللہ علیہ کے درس خارج میں شرکت کی- اس طرح انہوں نے ان دو عظیم علمی ہستیوں کے علم و حکمت سے بھر پور درس سے کسب فیض ک یا - بھترین استعداد اور مسلسل محنت اس بات کا سبب بنی کہ آپ صرف پچیس سال کی عمر میں درجۂاجتھاد پر فائز ہو گۓ- انہیں یہ اعلی مقام ان کے استاد عظیم الشان آیت اللہ بروجردی (رحم ۃ اللہ علیہ) کی تائید سے حاصل ہوا-

تالیفات

1- کتاب تفصیل الشریعہ (عربی)

2-  حاشیہ بر کتاب عرو ۃ الوثقی(عربی)

3-  نہایۃ التقریر(عربی)

4-  کتاب الطھارۃمصباح الفق ہی محقق ہمدانی(عربی)

5-  شرح فروعالاجتھاد و التقلید"" از کتاب عروۃ الوثقی(عربی)

6-  کتاب الصوم(عربی)

7-  کتاب القضاء(عربی)

8-  المسائل المستحدثۃ(عربی)

9-  رسالہ در حکم نماز در لباس مشکوک(عربی)

10-  رسالہ در خلل حج و عمرہ(عربی)

11-  الاحکام الواضحۃ(فتاوی عربی)

12-  احکام الحجج، حاشیہ بر کتاب حج تحریر الوسیلۃ(عربی)

13-  القواعد الفق ہیہ (عربی)

14-  تقریرات الاصول- تقریرات درسی امام خمینی 5 جلدیں(عربی)

15-  ت ب یان الاصول تقریرات درسی معظم لہ- 4 جلدیں(عربی)

16-  تقریرات الاصول، تقریرات درسی آیت اللہ بروجردی(عربی)

17-  رسالہ در قاعد ہ فراغ و تجاوز(عربی)

18-  آپ کے تقریرات درس خارج اصول 8 جلدیں(فارسی)

19-  رسالہ توضیح المسائل (فارسی، اردو)

20-  مناسک حج (فارسی)

21-  مدخل التفسیر در علوم قرآن(عربی)

22-  تفسیر سورہ حمد(عربی)

23-  تقیہ مداراتی(فارسی)

24-  آئین کشورداری از دیدگاہ امام علی علیہ السلام

25-  عصمت انبیاء

26-  مجمع الفہارس مجموعہ فہرست بحار الانوار، الغدیروالمیزان

27-  اہل بیت یا چہر ہ ھای درخشان در آیۃ تطھیر

28-  آئمۂ اطھار(عربی) یا پاسداران وحی در قرآن کریم(اس کتاب کو آیت اللہ اشراقی کے ساتھ مل کر تحریر کیا)

29-  مناسک الحجج

30-  استفتاءات حول الحج

31-  جامع المسا‏ئل(مجموعہ استفتاءات)