• صارفین کی تعداد :
  • 5926
  • 1/24/2008
  • تاريخ :

 حضرت امام زين العابدین (ع) کا یوم شہادت

یا سجاد

حضرت امام زین العابدین (ع) 38 ہجری قمری میں مدینۂ منورہ میں پیدا ہوئے۔ واقعۂ کربلا کے دوران آپ (ع) سخت بیمار تھے ،کربلا میں اپنے والد گرامی حضرت امام حسین (ع) کی شہادت عظمیٰ کے بعد آپ (ع) نے انقلاب کربلا کے مقاصد کی تبلیغ و ترویج کی بھاری ذمہ داری نبھائی اورامّت مسلمہ کی امامت کا عہدہ سنبھالا ۔سیّد سجاد (ع) نے اسلامی تہذیب و تمدّن کی تشکیل اورقرآنی تعلمیات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ۔ امام زین العابدین (ع) نے ایک مخصوص انداز میں مسلمان دانشوروں اور مفکرین کی تربیت کی جس سے قرآن و سنّت کے تحفّظ میں مدد ملی ۔حضرت امام سجّاد (ع) کا ایک اور اہم کارنامہ دعاو مناجات کےقالب میں اسلامی تعلیمات اور معارف الٰہی کی اشاعت ہے ۔

 

25 محرّم الحرام 1253 ہجری قمری کو ایران کا پہلا اخبار” کاغذ اخبار “ شائع ہوا۔ اس اخبار کے ایڈیٹر میرزا صالح شیرازي تھے ۔ یہ اخبار دو بڑے ورقوں میں پتھر کی طباعت کے ذریعے تہران سے شائع ہوتا تھا ۔ کاغذ اخبار مہینے میں ایک بار شائع ہوتاتھا اوراس میں تہران سمیت ایران کے دیگر شہروں ، نیز عرب ممالک اورترکی کے بارے میں خبریں اور مضامین شائع ہوتے تھے ۔کاغذ اخبار کا صرف ایک نسخہ باقی ہے جو برطانوی عجائب گھر میں محفوظ ہے