• صارفین کی تعداد :
  • 2662
  • 1/26/2008
  • تاريخ :

20 جمادی الثانی کو انقلاب اسلامی کے بانی اور روح رواں حضرت امام خمینی (رہ) کی ولادت ہوئی

 

امام خمینی

20 جمادی الثانی 1320 ہجری قمری کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) ایران کے مرکز میں واقع شہر خمین میں پیدا ہوئے ۔ آپ نے دینی تعلیم کا آغاز بچپن سے ہی کردیاتھا ۔ اور تعلیم کی تکمیل کے لئے قم تشریف لے گئے ۔ وہاں ممتاز اساتذہ سے کسب فیض کیا ۔ آپ علوم اسلامی کے مختلف شعبوں پر عبور ہونے ، بھرپور استعداد ، صلاحیت ، قابلیت ، اعلی انسانی و اسلامی فضائل اور اخلاق حمیدہ کے حامل ہونے کی وجہ سے بہت جلد درجۂ اجتہاد پر فائز ہوئے ۔ آپ فقہ اور فلسفے کے علاوہ عرفان کے بھی استاد تھے اور بہت سے شہر بھی آپ نے کہے ہیں ۔ امام خمینی (رح) نے جوانی میں ہی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا تھا لیکن شاہی حکومت کے خلاف آپ کی اصل جد و جہد 1342 ھ ش میں عروج کو پہنچی جس کی وجہ سے امام خمینی (رح) کو شاہی حکومت نے ترکی اور پھر عراق جلاوطن کردیا ۔ آپ نے جلاوطنی کے 14 سال کے زمانے میں شاہی حکومت کی قوم مخالف اور دین مخالف حقیقت کو بے نقاب کیا اور اس کے ساتھ ساتھ ممتاز شاگرد بھی بنائے ۔ امام خمینی (رح) نے ذہنوں کو بیدار کرنے والے پیغامات جاری کرکے اسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ حضرت امام خمینی (رح) نے ایران میں اسلامی جمہوری ن‍ظام قائم ہونے کے بعد دس سال تک کٹھن حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کی ۔ آپ (رح) نے اسلامی حکومت کی تشکیل ، دینی اور روحانی اقدار کی احیا اور استعماری طاقتوں کی تیسری دنیا کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرکے آج کے انسان کو ایک نئی راہ دکھائی ۔ امام خمینی (رح) نے اپنے پیچھے گرانقدر علمی تصانیف بھی چھوڑی ہیں، جن میں تحریرالوسیلہ، اسرارالصّلوۃ، ولایت فقیہ، مصباح الہدایہ، شرح جنود عقل و جہل، آداب الصّلوۃ، چہل حدیث، حاشیہ بر شرح فصول الحکم، جہاد اکبر یا مبارزہ با نفس، اور دیوان اشعار قابل ذکر ہیں ۔ اسی طرح امام خمینی (رح) کی تقاریر اور پیغامات کا مجموعہ بھی 21 جلدوں میں صحیفۂ نور کے نام سے شائع ہوا ہے .


متعلقہ تحریریں:

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای (دامت برکاتہ)

شہید ڈاکٹر بہشتی