• صارفین کی تعداد :
  • 5290
  • 1/26/2008
  • تاريخ :

29 جمادی الثانی

 

رز صورتی

29 جمادی الثانی سنہ 441 ھ ق کو پانچویں صدی ہجری قمری کے ایک ممتاز محدث محمد بن علی صوری (رح) کا ساٹھ سال کی عمر میں انتقال ہوا ۔قابل ذکرہے کہ انہوں نے سنہ 418 ھ ق میں بغداد کا سفر کیا تھا اور پھر یہیں کے ہوکر رہ گئے ۔اس دوران انہوں نے بہت سے ہم عصر بزرگوں سے احادیث سنیں اور ان کو جمع کرکے لکھا ۔انہوں نے خطیب بغدادی سے متعدد بار ملاقات کی اور ان سے بہت سی روایات نقل کی ہیں ۔خطیب بغدادی نے محمد بن علی صوری کے بارے میں اس طرح اظہار خیال کیاہے کہ : میں نے بغداد میں علم حدیث میں کسی کوان سے زيادہ ماہر نہیں پایا ۔

 

29 جمادی الثانی سنہ 709 ھ ق کو محدث ، مفسر اور فقیہ ابن عطاء اللہ (رح) نے وفات پائي ۔وہ شیخ کبیر کے نام سے مشہور تھے اور قاہرہ کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے ۔ وہ دینی علوم و معارف حاصل کرنے کے بعد ممتاز فقہا میں شمار ہوئے ۔وہ اس خیال کے حامل تھے کہ سلاطین کی اصلاح اور نصیحت علما کے فرائض میں شامل ہے اور اسی وجہ سے وہ حکام وقت کی اصلاح اور نصیحت سنجیدگي سے کیا کرتے تھے ۔ان کی کتابوں میں الحکَمُ العطائیہ اور المناجات العطائيہ کی طرف خاص طور سے اشارہ کیا جاسکتا ہے