• صارفین کی تعداد :
  • 5306
  • 1/26/2008
  • تاريخ :

7 رجب

 

گل

7 رجب سنہ 305 ھ ق کو معروف محدث اور ادیب ابن طرارا (رح) عراق میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے اپنے دور کے ممتاز اساتذہ کے نزدیک اپنی تعلیم مکمل کی ۔اس مسلمان دانشور نے فقہ کے موضوع پر بہت سی کتابیں لکھی ہیں لیکن آج ان کی ایک بھی کتاب باقی نہیں ہے ۔ابن طرارا کی ادب پرلکھی گئیں کچھ کتابیں جو خاص اہمیت کی حامل ہیں ، ان میں الجلیس الصالح الکافی ، والانیس الناصح الشافی خاص طور سے قابل ذکر ہے ۔یہ کتاب سو جلدوں پرمشتمل ہے جس کی کچھ جلدیں ایک حدیث نبوی سے شروع ہوئی ہیں ، پھر مصنف نے حدیث کی تشریح کی ہے اورمختلف مناسبتوں سے حکایتیں اور قطعات نظم کئے ہیں۔اس مسلمان محدث و ادیب نے سنہ 390 ھ ق میں وفات پائی ۔

 

7 رجب سنہ 412 ھ ق کو عظیم شاعر فقیہ علی بن عبدالواحد (رح) نے وفات پائی اور ابن خلکان کے مطابق ان کو مصر میں سپرد خاک کیا گيا ۔وہ بغداد کے رہنے والے تھے اور ابوالحسن ان کی کنیت تھی ۔اس عرب شاعر کے کلام پر مشتمل کوئی کتاب اس وقت نہيں ملتی لیکن ابن خلکان نے ان کے دیوان کا ذکر کیا ہے ۔