• صارفین کی تعداد :
  • 4728
  • 1/26/2008
  • تاريخ :

حاج سید ابوتراب خوانساری ایران

شکوفه

17 رجب 1271 ھ ق کو معروف عالم دین آیت اللہ العظمیٰ حاج سید ابوتراب خوانساری ایران کے شہر خوانسار میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے معقولات اور منقولات کی تعلیم اپنے زمانے کے اہم اساتذہ سے حاصل کی اور شب و روز کی محنت کے بعد وہ خود بھی فقہ ، اصول فقہ حکمت اور تفسیر کے ممتاز اساتذہ میں شمار کئے جانے لگے ۔ انہوں نے مختلف موضوعات پر بہت سی کتابیں بھی تحریر کیں جو ان کی علمی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں جن میں قصد السبیل اور مصباح الصالحین خاص طور سے قابل ذکر ہیں ۔انہوں نے 1346 ہجری قمری میں وفات پائی