• صارفین کی تعداد :
  • 3113
  • 6/2/2008
  • تاريخ :

 وحدت امام خمینی (رح) کی نظر میں

امام خمینی رضوان الله تعالی علیه

1۔ قرآن مجید کے حکم کی روشنی میں دنیا بھر کے مؤمنین آپس میں بھائی بھائی ہیں اوربھائی بھائی برابر ہوا کرتے ہیں .

2. اگر مسلمان ایک طاقت بن جائیں تو کوئی بھی ان کے سامنے نہیں ٹھہر سکتا.

3. ہم شیعہ اور سنی بھائی بن کر رہیں اور دوسروں کو اتنی مہلت نہ دیں  کہ وہ ہمیں تاراج کر دیں .

4 . میں نے امت مسلمہ میں اتحاد قائم کرنے کی پوری کوشش کی ہے اور کررہا ہوں اور اس اہم کام کی انجام دہی کے لیے خداوند متعال سے مدد کا طالب ہوں .

5. آج اتحاد و یکجہتی کا دن ہے اور یہ بھی خدا کا لطف اور اس کی تائید ونصرت ہے .

6. رسول اکرم (ص) کے وجود مبارک کی برکت ایسی ہے کہ پورے عالم میں ، ابتدائے خلقت سے آخر تک ایسا وجود بابرکت دنیا میں آیا ہے نہ آئے گا .

7. اگر سارے انبیا کرام (ع) ایک ہی زمانے  میں ہوتے تو ان میں کوئی اختلاف نہ ہوتا.

8. مجھے امید ہے کہ تمام ممالک کے مسلمان ، ایرانی مسلمانوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مغرب کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ وہ اسلام کی راہ میں اٹھ کھڑے ہوں اور ان طاقتوں کے ہاتھ کاٹ دیں جو اسلام کی نابودی اور مسلمانوں کے اقتصادی ذخائر پر قبضہ کرنے کے لئے سازشیں رچ رہے ہیں .

9. اے مسلمانان عالم،اے مستضعفین جہان،اٹھ کھڑے ہو ، اور اپنی تقدیر کو اپنے ہاتھ میں لے لو. کب تک بیٹھے رہو گے کہ آپ کی تقدیر کا فیصلہ واشنگٹن یا ماسکو میں ہوتا رہے .

  10 . ہم پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے فرامین کی روشنی میں دو باتوں پر عمل کرنا چاہیے ،  ظلم کرو نہ ظلم  سہو.

11. متحد ہوجائیے ، اس لئے کہ اتحاد کے زیرسایہ بڑی طاقتوں کے مقابلے میں آپ کی کامیابی یقینی ہے .

 12 . استعماری حکومتوں کا اصل مقصد قرآن ، اسلام اور اسلام کو راستے سے ہٹانا ہے .

  13 . امریکہ دنیا کے محروم اور کمزور عوام کا دشمن نمبر ایک ہے .

  14 . ہماراجرم صرف یہ ہے کہ ہم امریکہ کے مخالف ہیں .

 15. مسلم اقوام بیرونی طاقتوں خصوصا امریکہ سے متنفر ہیں .

 16 . امریکہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا.

 17 . ہم امریکہ  سے اسی وقت تعلقات قائم کریں گے جب وہ ظلم کرنا چھوڑ دے گا.

 18 . کسی بھی اسلامی ملک کے لئے یہ بات باعث شرم ہے کہ وہ امریکہ کے آگے ہاتھ پھیلائے.

 19 . ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اگر مسلمان متحد ہوجائیں تو وہ امریکہ کو منہ کی کھانے  پر مجبور کر سکتے ہیں .

                                                                             www.urdu.irib.ir


متعلقہ تحریریں:

امام خمينی ﴿رہ﴾ كےافكار كو زندہ...

 عشق آفتاب

امام خميني (رح) کے مختصر حالات زندگی