• صارفین کی تعداد :
  • 2679
  • 11/8/2008
  • تاريخ :

باراک حسین اوباما

باراک حسین اوباما

 باراک حسین اوباما امریکا کے چوالیسویں صدر منتخب ہوئے ہیں اور امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام صدر ہیں۔ اوباما بیس جنوری دو ہزار نو کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

باراک اوباما نیو ہمپشائر میں انتخابی مہم کے دوران باراک حسین اوباما انیس سو اکسٹھ میں امریکی ریاست ہوائی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا تعلق کینیا سے جبکہ والدہ کا ہوائی سے تھا۔

 

والدین کی ملاقات دوران طالب علمی ہوائی یونیورسٹی میں ہوئی جہاں پر ان کے والد سکالرشپ پر پڑھنے آئے ہوئے تھے۔ والدین کی علیحدگی اور طلاق کے بعد اوباما اپنی والدہ کے ساتھ امریکہ اور کچھ عرصے کے لیے انڈونیشیا میں رہے کیونکہ ان کے سوتیلے باپ کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔

 

انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی اور ہارورڈ یونیورسٹی لا سکول سے تعلیم حاصل کی اور ہارورڈ یونیورسٹی میں وہ ہارورڈ لا ربیو کے پہلے سیاہ فام امریکی صدر بنے۔ انہوں نے شکاگو میں پہلے سماجی پرورگراموں میں اور پھر بطور وکیل کام کیا۔

وہ آٹھ سال تک ریاست الینوائے کی سیاست میں سرگرم رہے اور دو ہزار چار میں وہ امریکی سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے۔ اوباما کی اہلیہ میشیل رابنسن بھی وکیل ہیں اور پرنسٹن اور ہارورڈ کی پڑھی ہوئی ہیں۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں جن کی عمریں نو اور چھ سال ہیں۔ باراک اوباما نے پچھلے سال فروری میں امریکی صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 

انہوں نے عراق سے فوجی واپس لانے کا وعدہ کیا ہے اور بش کے خلاف عراق پر فوج کشی منع کیا اور اس نے عراق کی جنگ کے خلاف ایک امریکی جلوس میں شامل ھوئے اور وعدہ کیا کے اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو وہ ایران سے بھی جنگ نہیں لڑیں گے بلکہ کسی بھی ملک سے نہیں لڑیں گے۔

 

باراک اوباما نے ہیلڑی کلنٹن کو شکست دی اور اپنی کامیابی کا اعلان کر دیا۔ باراک حسین اوباما امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ اوباما کے امریکا کے چوالیسویں صدر منتخب ہونے کے بعد ان کے کیمپ میں حامیوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے۔ اوباما بیس جنوری دو ہزار نو کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

 

https://www.geourdu.com