• صارفین کی تعداد :
  • 3883
  • 3/8/2009
  • تاريخ :

عید نوروز پر ایک نظر

نوروز

فارسی کے اس لفظ کا لغوی معنی ہے ‘‘نیا دن‘‘ ۔ نوروز سال نو اور بہار کا ایک ساتھ استقبال ہے اور یہ دن مغربی چین سے ترکی تک کروڑوں لوگ  20 مارچ کو مناتے ہیں۔ نوروز شمسی سال کے آغاز اور بہار کی آمد کا جشن بھی ہے اور ایران، افغانستان، تاجکستان،ازبکستان، پاکستان،  بھارت کے کچھ حصوں اور شمالی عراق اور ترکی کے کچھ علاقوں میں کیلنڈر سال کا نقطہ آغاز بھی-

 

لوگ جشن کے اس وقت پر ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے اور زور شور سے گاتے بجاتے ہیں اور اسے عید کے تہوار کی طرح منایا جاتا ہے اور اس کے ساتھ آنے والے نئے سال میں سلامتی اور ترقی کی دعائیں کی جاتی ہیں۔

نوروز

ماہر فلکیات کے لیے اب نوروز کے بالکل صحیح وقت کا تعین کرنا بھی ممکن ہوگیا ہے 

اہل تشیح کے ہاں روایت ہے کہ اسی نوروز کے دن بارہویں امام حضرت مہدی ابن العسکری دنیا میں ظہور فرمائیں گے

 اور اسی طرح اسلامی تاریخ میں تقویم کے اعتبار سے نوروز ہی کا دن ہے جب پہلی بار دنیا میں سورج طلوع ہوا،درختوں پر شگوفے پھوٹے،حضرت نوح کی کشتی کوہ جودی ہر اتری اور طوفان نوح ختم ہوا، نبی آخرالزمان پر نزول وحی کا آغاز ہوا،حضرت ابراہیم نے بتوں کو توڑا اور مقام غدیر خم پر ولایت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب کا اعلان ہوا۔

کئی مسالک میں اس روز کی مخصوص عبادات بھی ہیں جن کا بنیادی وصف آنے والے سال کے لیئے خوش بختی،امن وسلامتی اور ترقی کی دعائیں مانگنا اور گزرے ہوئے وقت کے لیئے رب العزت کا شکر ادا کرنا ہے۔

 

                             تحریر : صفدر ھمدانی