• صارفین کی تعداد :
  • 2667
  • 3/31/2009
  • تاريخ :

الیگزنڈر گراہم بیل

الیگزنڈر گراہم بیل

 نام الیگزنڈر گراہم بیل
تاریخ پیداءش 1847
تاریخ وفات 1922 
  وجھ شھرت الیگزنڈر گراہم بیل کی شہرت ٹیلی فون کی وجہ سے ہوئی۔

   

 حکومت فرانس کی طرف سے 1880 میں اسے ٹیلیفون ایجاد کرنے پر پچاس ہزار فرانک انعام دیا گیا۔

ٹیلی فون کا موجد۔ ایڈنبرا سکاٹ لینڈ میں پیدا ہوا۔ ایڈنبرا اور لندن میں تعلیم پائی۔ 1871 میں بوسٹن امریکا آیا۔ اس کے والد اور دادا نے اپنی زندگی انسانی آواز کے مطالعے اور گونگے بہروں کی تعلیم کے لیے وقف کردی تھی۔ بیل نے بھی باپ دادا کا پیشہ اختیار کیا۔

 

اس کی شہرت اگرچہ ٹیلی فون کی وجہ سے ہوئی۔ مگر اس کا اپنا شوق زندگی بھر بہروں کی مدد کرتا رہا۔ اس نے شادی بھی ایک مادرزاد بہری لڑکی سے کی۔ بہروں کا ایک سکول کھولا اور بہروں کی تعلیم دینے والے مدرسین کے لیے الگ سکول قائم کیا۔

ان کاموں کے ساتھ ساتھ ٹیلی فون ایجاد کرنے کی کوشش بھی کرتا رہا۔ آخر مارچ 1876 میں وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوگیا۔ اس نے آواز کی شدت اور کیفیت کو جانچنے کا آلہ آواز پیما بھی ایجاد کیا۔

 

1880 میں حکومت فرانس کی طرف سے اسے ٹیلیفون ایجاد کرنے پر پچاس ہزار فرانک انعام دیا گیا۔ یہ رقم اس نے صنعتی تحقیق کی لیبارٹری کو عطا کردی۔

بشکریہ: جیو اردو ڈاٹ کام