• صارفین کی تعداد :
  • 7480
  • 8/15/2009
  • تاريخ :

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات  ( 39،40،41)

امیرالمؤمنین علیہ السلام

قول نمبر39 :

مستحبات  سے قرب الہی نہیں حاصل ہوسکتا ,جب کہ وہ واجبات میں سدراہ ہوں .

قول نمبر 40 :

عقل مند کی زبان اس کے دل کے پیچھے ہے اور بے قوف کا دل اس کی زبان کے پیچھے ہے ۔

سید رضی کہتے ہیں کہ یہ جملہ عجیب و پاکیزہ معنی کا حال ہے.مقصد یہ ہے کہ عقلمند اس وقت زبان کھولتا ہے جب دل میں سوچ بچار اور غور و فکر کرنے سے نتیجہ اخذ کر لیتا ہے .لیکن بے وقوف بے سوچے سمجھے جو منہ میں آتا ہے کہہ گزرتا ہے .اس طرح گویا عقلمند کی زبان اس کے تابع ہے اور بے وقوف کا دل اس کی زبان کے تابع ہے ۔

قول نمبر 41 :

احمق کا دل اس کے منہ کے اندر رہتا ہے اور عقلمند کی زبان اس کے دل کے اندر ۔

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (31)

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات  (28،29،30)

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات ( 27 )

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (26 )

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (23 تا 25)

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (22)