• صارفین کی تعداد :
  • 3384
  • 10/24/2009
  • تاريخ :

جناب خيزران

امام علي بن موسي الرضا (ع) كي والده

بسم الله الرحمن الرحیم

آپ عقلمند، دين دار اور عجم كے بڑے گهرانہ سے تعلق ركهتي تهيں. امام موسي بن جعفر كي والده نے بيٹے سے فرمايا: " اس كنيز سے نكاح كر ليجيے – نيز كہا:

ميں نے اس سے بہتر كنيز ہرگز نہيں ديكهي- مجهے يقين ہے كہ خدا اس كي نسل كو پاك قرار دے گا- اسے ميں نے آپ كو بخش ديا"- جب ان كے بطن سے  امام رضا (ع) نے ولادت پائي تو آپ كا نام طاہر ركها گيا- خيزران نے كہا كسي ايسي عورت كو تلاش كيا جائے جو دوده پلانے ميں ميري مدد كرے-

كيا تمہارا دوده كم ہے؟

عرض كي:

" ميرا دوده كم نہيں ہے ليكن جب سے بچہ پيدا ہوا ہے اس وقت سے ميري عبادت ميں كمي آگئي ہے- ميں چاہتي ہوں كہ ميري عبادتوں ميں كمي واقع نہ ہو.

آپ كا اصلي نام " تكتم" تها جيسا كہ شاعر نے امام رضا (ع) كي مدح كرتے ہوئے كہا ہے:

" طينت، آباو اجداد اور قبيلہ كے لحاظ سے سب سے بلند و بالا علي رضا (ع) ہيں- مظہر علم و حلم، آٹهويں امام اور حجّت خدا، تكتم كے بطن سے پيدا ہوئے ہيں-"

امام موسي كاظم (ع) كي والده –حميده- فرماتي ہيں:

" جب ميں يہ كنيز خريد چكي تو ميں نے رسول اكرم (ص) كو خواب ديكها كہ فرماتے ہيں: يہ كنيز تمہارے بيٹے كے ليے ہے- لہذا ميں نے اپني كنيز اپنے بيٹے كو بخش دي-"

آٹهويں امام كے ديگر اسماء، نجمہ، اردي، سكن اور سمان و غيره بهي نقل ہوئے ہيں- امام رضا (ع) نے ولادت پائي تو امام موسي كاظم (ع) نے خيزران سے فرمايا:

يہ تمہارے پروردگار كا لطف ہے-"

خيزران كہتي كہ ميں نے بچہ كو سفيد كپڑے ميں لپيٹ كر امام موسي كاظم(ع) كو ديا- آپ (ع) نے بچہ كے دائيں كان ميں اذان اور بائين ميں اقامت كہي اور پهر بچہ مجهے دے ديا- 1

1- سفينة البحار ماده علا. منتهي الامال 172-173

 

 کتاب کا نام : مثالی خواتین

   مؤلف :  ڈاکٹر احمد بہشتی

مترجم : نثار احمد زینپوری

                   پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں :

شہر بانو ( امام زین العابدین ۔ع۔  کی والدہ )

حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام کے فضائل و مناقب