لاریجانی حضرت علی (ع) کے روضہ مبارک کی زيارت کے لئے نجف اشرف پہنچ گئے ہیں
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی بغداد میں عراقی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد امیر المؤمنین حضرت علی (ع) کے روضہ مبارک کی زيارت کے لئے نجف اشرف پہنچ گئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی بغداد میں عراقی صدر جلال طالبانی وزیر اظم نوری مالکی اور دیگر اعلی عراقی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد امیر المؤمنین حضرت علی (ع) کے روضہ مبارک کی زيارت کے لئے نجف اشرف پہنچ گئے ہیں۔ لاریجانی حضرت علی علیہ السلام کے روضہ کی زيارت کے بعد آیت اللہ سیستانی اور نجف میں مقیم دیگر مراجع عظام سے بھی ملاقات کریں گے۔