• صارفین کی تعداد :
  • 4003
  • 11/11/2009
  • تاريخ :

شوہر داري يعنى شوہر كى نگہداشت اور ديكھ بھال (حصّہ هشتم)

پهول

شوہر داري يعنى شوہر كى نگہداشت اور ديكھ بھال

شوہر داري يعنى شوہر كى نگہداشت اور ديكھ بھال (حصّہ دوّم)

شوہر داري يعنى شوہر كى نگہداشت اور ديكھ بھال (حصّہ سوّم)

شوہر داري يعنى شوہر كى نگہداشت اور ديكھ بھال (حصّہ چهارم)

شوہر داري يعنى شوہر كى نگہداشت اور ديكھ بھال (حصّہ پنجم)

شوہر داري يعنى شوہر كى نگہداشت اور ديكھ بھال (حصّہ ششم)

شوہر داري يعنى شوہر كى نگہداشت اور ديكھ بھال (حصّہ هفتم)

 وہاں جا كر عزّت مٹى ميں مل گئي ۔ حسن آغا كى بيوى آئي تھى ۔ كيا ميك اپ تھا اور كيا لباس تھا ۔ خدا ايسى قسمت سب كى بنائے ۔ لوگ اپنى بيويوں كا كس قدر خيال ركھتے ہيں ۔ كيسے اچھے اچھے لباس ان كے لئے خريد تے ہيں ۔ اس كو كہتے ہيں شوہر ۔ جب وہ محفل ميں آئي تو سب نے اس كا احترام كيا جى ہاں لوگ صر ف كپڑے ديكھتے ہيں ۔ آخر ميں اس سے كس بات ميں كم ہوں كہ اس كى اتنى شان ہے ۔ ہاں قسمت والى ہے ۔ اس كا شوہر اس كا خيال ركھتا ہے تمہارى طرح نہيں ہے ۔ اب ميں اس منحوس گھر ميں تمہارے اور تمہارے بچوں كے لئے جان نہيں كھپا سكتى ۔ جو چاہے كرو'' ۔ وغيرہ وغيرہ۔

خاتون محترم شوہر داردى ، كا يہ طريقہ نہيں ہے ۔ كيا آپ سمجھتى ہيں كہ آپ كا شوہر تفريح اور سير سپاٹے كرنے كے لئے گھر سے باہر جاتا ہے ۔ روز ى كمانے ، ضروريات زندگى مہيا كرنے اور پيسے كمانے كى غرض سے باہر جاتا ہے ۔ صبح سے اب تك اس كو نہ جانے كن كن پريشانيوں كا سامنا كرنا پڑا كہ جن ميں سے ايك كى بھى آپ متحمل نہ ہو سكيں گي۔ آفس يا بازار كى مشكلات كى آپ كو خبر نہيں ہے ۔ كيسے لوگوں سے پالا پڑتا ہے اور كيسى كيسى ذہنى پريشانياں آ جاتى ہيں۔ آپ كو اپنے شوہر كى پمردہ روح اور تھكے ماندے اعصاب كى كوئي فكر نہيں ۔ اب جب كہ وہ باہر كى پريشانيوں سے جان چھڑا كر گھر ميں پناہ لينے آيا ہے كہ ذرا دير آرام كرلے تو بجائے اس كے كہ آپ اس كا غم غلط كريں، شكايتوں كے دفتر اس كے سامنے كھول كے بيٹھ جاتى ہيں ۔ آخر اس بے چارے نے مرد ہوكر كيا گناہ ہے كہ گھر سے باہر طرح طرح كى پريشانيوں ميں گرفتار رہتا ہے اور گھر آتے ہى اسے آپ كے شكوے شكايات كا سامنا كرنا پڑتا ہے ۔ ذرا انصاف سے كام ليجئے ۔ تھوڑا سا اس كے بارے ميں بھى سوچئے ۔ اس كے پاس بھى سوائے اس كے اور كوئي چارہ نہيں كہ چيخے چلائے تا كہ آپ كى بے جا شكايتوں اور بد زبانيوں سے نجات حاصل كرے يا اس گھر سے فرار اختيار كركے كسى ہوٹل ، سينما يا كسى دوسرى جگہ جا كر پناہ لے يا سڑكوں پر آوارہ گھومتا ہے ۔

خانم محترم خدا كى خوشنودى اور اپنے اور خاندان كى خاطر اس قسم كى بے جا شكايتوں اور ہنگاموں سے پرہيز كيجئے ۔

 عقل مندى اور ہوشيارى سے كام ليجئے ۔ موقع شناس بنئے ۔ اگر آپ كو واقعى كوئي پريشانى لاحق ہے تو صبر كيجئے تا كہ آپ كا شوہر آرام كرلے ۔ اس كى تھكن دور ہوجائے اس كى بعد موقع كى مناسبت سے ضرورى باتيں اس سے بيان كيجئے ۔ ليكن اعتراض كى شكل ميں نہيں بلكہ اس طرح گويا آپ اس سے مشورہ لے رہى ہيں اور اس كو حل كرنے كى فكر كيجئے ۔ اگر آپ كے شوہر كو اپنے خاندان سے شديد لگاؤ ہے تو چھوٹى چھوٹى باتوں اور غير ضرورى واقعات كو اس سے بيان نہ كريں اور ہر وقت كى چپقلش سے اپنے شوہر كے اعصاب كو خستہ نہ كيجئے ۔ اس كو اس كے حال پر چھوڑ ديجئے اس كو اور بھى بہت سى پريشانياں لاحق رہتى ہيں ۔

 

نام كتاب  ازدواجى زندگے كے اصول يا خاندان كا اخلاق
مصنّف حجة الاسلام و المسلمين ابراہيم اميني
ترجمہ محترمہ عندليب زہرا كامون پوري
كتابت سيد قلبى حسين رضوى كشميري
ناشر سازمان تبليغات اسلامى روابط بين الملل ۔ تہران
تہيہ و تنظيم شعبہ اردو۔ سازمان تبليغات اسلامي
تاريخ جمادى الثانى سنہ 1410 ھ