• صارفین کی تعداد :
  • 4115
  • 12/1/2009
  • تاريخ :

شوہر داري يعنى شوہر كى نگہداشت اور ديكھ بھال (حصّہ دهم)

پهول

امام جعفر صادق (ع) فرماتے ہيں : خوش اخلاقى سے بڑھ كر زندگى ميں اوركوئي چيز نہيں ۔ (1)

البتہ جو شخص بد اخلاق ہوتا ہے ۔ لوگوں سے ترش روئي سے ملتا ہے ۔ حوادث و پريشانيوں كے وقت نالہ و فرياد كرتا ہے ، بلا وجہ شوروہنگامہ كرتا ہے ۔ بد مزاج اور بدزبان ہوتا ہے اس كى زندگى تلخ و ناگوار گزرتى ہے ، خود بھى ہميشہ پريشان رہتا ہے اور اپنے ساتھ رہنے والوں كى زندگى بھى وبال جان بناديتا ہے ۔ لوگ اسے ناپسند كرتے ہيں اور اس سے ملنے سے كتراتے ہيں وہ نہ خود ہى چين سے رہتا اور نہ ہى اپنے گھر والوں كو چين سے رہنے ديتا ہے ۔ نہ اسے ٹھيك سے نيند آتى ہے نہ اچھى طرح كھا پى سكتا ہے ۔طرح طرح كى بيمارياں خصوصاً اعصابى امراض ايسے شخص كو گھير ليتے ہيں ۔ اس كى زندگى ہميشہ تلخ رہتى ہے او رنالہ و فرياد كرتا رہتا ہے ۔ اس كے دوست كم ہوتے ہيں اور وہ كسى كا محبوب نہيں ہوتا ۔

پيغمبر اسلام صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم فرماتے ہيں : بداخلاق انسان اپنے نفس كو دائمى رنج و عذاب ميں مبتلا كرليتا ہے ۔ (2)

خوش اخلاقى سب كے لئے لازم ہے ۔ اور خاص طور پر بيان بيوى كے لئے تو بہت ضرورى ہے كيونكہ ہميشہ ساتھ رہتے ہيں اور ہم زندگى گزارنے پر مجور ہيں ۔

خاتون محترم اگر آپ چاہتى ہيں كہ آپ اور آپ كے شوہر اور بچوں كى زندگى اچھى طرح گزرے تو اپنے اخلاق كى اصلاح كيجئے ۔ ہميشہ خوش و خرم اور مسكراتى رہئے ۔ تلخى اور جھگڑے سے پرہيز كيجئے ۔ خوش گفتار اور شيريں بيان بنئے ۔ آپ اپنى خوش اخلاقى كے ذريعہ اپنے گوہر كو بہشت برين بنا سكتى ہيں ۔ كيا يہ افسوس كى بات نہيں كہ بداخلاقى سے آپ اپنے گھر كو جہنّم ميں تبديل كرديں اور خود كو اور اپنے شوہر اور بچوں كو اس عذاب ميں مبتلا كرديں ۔ آپ چاہيں تو فرشتہ رحمت بن سكتى ہيں گھر كے ماحول كو خوشگوار اور پرسكون بنا سكتى ہيں ۔ متبسم چہرے اور خندہ پيشانى اور شيريں بيانى سے آپ اپنے شوہر اور بچوں كے دلوں كو مسرّت و شادمانى عطا كرسكتى ہيں ان كے دل سے رنج و غم مٹا سكتى ہيں ۔ كيا آپ جانتى ہيں۔؟

صبح جب آپ كے بچے اسكول يا كام پر جا رہے ہوں اور اگر آپ گرمجوشى اور مسكراہٹ كے ساتھ ان كو رخصت كريں تو ان كى روح اوراعصاب پر كيسا اچھا اثر پڑے گا ۔ اور اپنے كاموں كو انجام دينے كے لئے ان ميں كيسى تازہ لہردوڑجائے گى ۔

حوالہ جات:

1۔ بحارالانوار ج 71 ص 389

2- بحارالانوار ج 73 ص 298

 

نام كتاب ازدواجى زندگے كے اصول يا خاندان كا اخلاق 
مصنّف حجة الاسلام و المسلمين ابراہيم اميني 
ترجمہ   محترمہ عندليب زہرا كامون پوري 
كتابت سيد قلبى حسين رضوى كشميري 
ناشر سازمان تبليغات اسلامى روابط بين الملل ۔ تہران 
تہيہ و تنظيم شعبہ اردو۔ سازمان تبليغات اسلامي 
تاريخ   جمادى الثانى سنہ 1410 ھ

 


متعلقہ تحریریں:

شوہر داري يعنى شوہر كى نگہداشت اور ديكھ بھال (حصّہ ششم)

 شوہر داري يعنى شوہر كى نگہداشت اور ديكھ بھال (حصّہ پنجم)