• صارفین کی تعداد :
  • 1147
  • 4/21/2010
  • تاريخ :

دولتمند یہودی؛  فیس بک کا بانی دنیا کا نوجوان ترین یہودی ارب پتی!

فیس بک
اس بات کا اعلان ایک صہیونی اخبار نے دنیا کی سے زیادہ دولتمند یہودیوں کی فہرست تیار کرکے لکھا ہے کہ فیس بک کا مؤسس، انگلینڈ کے چیلسی فٹ کلب کا روسی مالک اور نیویارک کا میئر دنیا کے سب سے بڑے دولتمند یہودی ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار "مارکر" نے دنیا کے دولتمندترین یہودیوں کا تعارف کراتے ہوئے لکھا ہے کہ فیس بک نیٹ ورک کا مؤسس، "مارک ساکر برگ"، برطانیہ کے چیلسی فٹ بال کلب کا روسی مالک "رومن آبرامووچ" اور "نیویارک کا میئر"، "مائکل بلومبرگ"، اور تاجر "شیلڈن ایڈلسن" دنیا کے سب سے بڑی دولت کے مالک ہیں۔

روزنامہ مارکر نے لکھا ہے کہ اس کی فہرست میں مذکورہ دولتمند یہودیوں کے صہیونی ریاست کے ساتھ قریبی معاشی تعلقات ہیں۔

تا ہم دنیا کا سب سے زیادہ دولتمند یہودی اوریکل کمپیوٹر کمپنی کا مالک لارنس ایلیسن ہے جس کی خالص دولت اٹھائیس ارب ڈالر ہے۔

بلومبرگ بھی ـ جو بلومبرگ نیوز ایجنسی کا بانی ہے ـ ذرائع ابلاغ کی دنیا کا سب سے بڑا سرمایہ دار ہے جو اٹھارہ ارب ڈالر سرمائے کا مالک ہے۔  اس کی ایجنسی دنیا کی سب سے بڑی معاشی ایجنسی ہے۔

میرول پبلیکیشنز کا مالک / ڈائریکٹر "اسحاق میرول" ـ جو طنز کی کتابوں کی اشاعت کے شعبے میں سرگرم عمل ہے ـ ایک ارب 60 کرور ڈالر کے سرمائے کا مالک اور یہودی دولتمندوں میں شمار ہوتا ہے۔

دنیا کے دولتمند یہودیوں میں چوتھے نمبر پر امریکی "چیلڈن ایڈلسن"ِ ہے جو امریکہ کے سب سے بڑے جوے خانوں کا مالک ہے اور اس کی دولت 4 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ اس کو عالمی معاشی بحران کی وجہ سے 20 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

اس یہودی ارب پتی نے ایک پریشر کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا مقصد عراق میں امریکی مداخلت کو جاری رکھنے کے لئے امریکی حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے۔

آبرامووچ ـ جو چیلسی فٹ بال کلب کا مالک بھی ہے اور توانائی کے شعبے میں بھی سرگرم ہے گیارہ ارب بیس کروڑ ڈالر سرمائے کا مالک ہے بڑے یہودی سرمایہ داروں میں شمار ہوتا ہے اور اور اس کے بعد "رینووا گروپ" کا مالک ہے جو چھ ارب 4 کروڑ ڈالر کا مالک ہے۔

 انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) کی دنیا میں لارنس ایلیسن کے بعد 26 سالہ ساکر برگ ہے جو فیس بک کا بانی اور چار ارب ڈالر کا مالک ہے اور نوجوانترین دولتمند یہودی سمجھا جاتا ہے۔

اس سے پیشتر موصولہ رپورٹوں میں واضح کیا گیا ہے کہ فیس بک صہیونیوں کا عالمی ادارہ ہے اور وہ نہ صرف اس نیٹ ورک کے ذریعے مسلمانوں اور دنیا کے دیگر مستقل قوتوں کے حالات سے باخبر رہتے ہیں بلکہ ان معاشروں کے افراد سے جاسوسی بھی کرواتے ہیں۔