• صارفین کی تعداد :
  • 1386
  • 5/2/2010
  • تاريخ :

افغانستان میں ویب سائٹس فلٹرنگ شروع

انٹرنیٹ
افغان حکومت نے ایک نئے منصوبے کے تحت اس ملک میں انٹرنیٹ ویب سائٹس فلٹرنگ کا آغاز کردیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وزیر اطلاعات و ثقافت سید مخدوم رہین نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: انٹرنیٹ میں جنسی افعال اور سیکس کے حوالے سے بہت ہی بھونڈے مناظر پائے جاتے ہیں، جوّے باز انٹرنیٹ کو جوا بازی کے لئے استعمال کررہے ہیں اور پیشہ ور قاتل بموں کی تربیت دیتے اور پاتے ہیں اور قتل عام کے وسائل بنانے کی تربیت دیتے اور پاتے ہیں۔

رہین نے کہا: ان تمام بدیوں اور تمام نقصانات و معائب سے اجتناب کی خاطر وزارت اطلاعات اور وزارت مواصلات نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ ایسے نقصان دہ موضوعات کا سد باب کریں جو قوم کے اخلاقیات پر نظر انداز ہوتی ہیں۔

افغان وزیر سے پوچھا گیا کہ حکومت نے اس خاص وقت میں یہ فیصلہ کیوں کیا ہے جب کہ انٹرنیٹ پر یہ معائب و نقائص پہلے سے موجود ہیں تو انھوں نے کہا: اس سے پہلے انٹرنیٹ محدود لوگوں کی دسترس میں تھا اور اس وقت انٹرنیٹ کا استعمال وسیع ہوگیا ہے چنانچہ فاسد ویب سائٹوں پر فلٹر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ افغان وزارت مواصلات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پورے افغانستان میں تقریبا بیس لاکھ افراد انٹرنیٹ سے استفادہ کر رہے ہیں۔