• صارفین کی تعداد :
  • 797
  • 5/9/2010
  • تاريخ :

لاوروف : ایران کے خلاف فوجی کارروائی تباہ کن ثابت ہوگی

سرگئی لاوروف
روس کے وزیر خارجہ نے ماسکو میں عرب سفیروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے لئے سفارتی بات چیت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی تباہ کن ثابت ہوگی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹاٹارس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں عرب سفیروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے لئے سفارتی بات چیت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی تباہ کن ثابت ہوگی ۔  ماسکو میں عرب ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے بعد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی تباہ کن ثابت ہوگی ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ آئی اے ای اے اور ایران کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے لئے سفارتی بات چیت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف غیر سنجیدہ اقدام کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔