• صارفین کی تعداد :
  • 1217
  • 5/23/2010
  • تاريخ :

امریکی کارٹونسٹ نے معافی مانگ لی

پاکستان

اردو ریڈیو تہران کی ویب سائٹ پر شا‏ئع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  فیس بک پر لوگوں کو پیغمبر اسلام کے خاکے بنانے کی دعوت دینے والی امریکی خاتون کارٹونسٹ نے اس معاملے میں اپنے کردار پر معافی مانگ لی ہے۔ اپنے بلاگ میں مولی نورس نے کہا کہ ان کے کارٹون کو ’ہائی جیک‘ کر لیا گیا اور یہ کہ ’خاکے بنانے کی دعوت دینے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں‘۔ اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق نامہ نگار نے بتایا کہ فیس بک پر متازع کارٹونوں کے خلاف لاہور، کراچی، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور پشاور سمیت پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے متعدد شہروں اور دیہات میں چھوٹے بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے، ریلیاں نکالی گئی اور کئی شہروں میں ٹائر جلاکر ٹریفک بلاک بھی کی گئی۔ ادھر لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پیغمبر اسلام کے متنازعہ کارٹون کی ا شاعت پر امریکہ سے با ضابطہ طور پر احتجاج کیا جائے۔ ادھر فیس بک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر کوئی مواد بشمول مسلمانوں کے کسی پر حملے کی حیثیت رکھتا ہے تو کارروائی کی جائے گی۔ ’لیکن موجودہ معاملے میں فیس بک کی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔