• صارفین کی تعداد :
  • 821
  • 5/24/2010
  • تاريخ :

تہران اعلامیہ، دنیا میں سیاسی زلزلہ: احمدی نژاد

ڈاکٹر احمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ تہران اعلامیے نے عالمی حالات کو بدل کر رکھ دیا۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اتوار کے روز کابینہ کے اجلاس میں یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ تہران اعلامیے سے دنیا میں ایک سیاسی زلزلہ آیا، کہا کہ اس اعلامیے سے دنیا میں ایک نئی لہر پیدا ہوئی۔ انہوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ تہران عالمی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے، کہا کہ ایران کے خلاف قراردار پاس کرنے کی صورت میں سلامتی کونسل کی کوئی ساکھ نہیں رہے گي اور ملت ایران کو چھوٹے سے چھوٹا نقصان پہنچانے کی حسرت دشمن کے دل میں رہ جائے گي۔ صدر مملکت نے کہا کہ چاہے وہ ایران کے خلاف قرارداد پاس کریں یا نہ کریں، وہ شکست خوردہ ہیں۔ انہوں نے روسی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے بارے میں اپنا نقطۂ نظر پیش کرتے وقت زیادہ دقت نظر سے کام لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر دو ملکوں کے درمیان فاصلہ ہوتو شاید موقف تبدیل کر لیا جائے لیکن دو ہمسایوں کے درمیان تاریخی دوستی پیدا ہوتی ہے۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے مزید کہا کہ ایران نے کبھی بھی روسی قوم کے خلاف اقدام نہیں کیا ہے اگر میں روسی حکام کی جگہ ہوتا تو اس عظیم ہمسائے کے بارے میں اپنی نظر پیش کرنے اور اقدام کرنے کے سلسلے میں زیادہ دقت سے کام لیتا۔ صدر مملکت نے خرمشہر کی فتح کی سالگرہ کی مناسبت سے کہا کہ خرمشہر کی فتح عالمی تعلقات میں ایک نئے عمل کا آغاز تھی کہ جس کے نتیجے میں آج مغربی استعمار اور مادی و استعماری نظریات کی بنیادیں تباہ ہو گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خرمشہر کی فتح نے صدام کو خطرے سے دوچار اور حالات کو ایران کے حق میں تبدیل کر دیا اور یہ صورت حال جنگ کے آخر تک جاری رہی اور آج تک جاری ہے۔   

اردو ریڈیو تہران