• صارفین کی تعداد :
  • 759
  • 5/26/2010
  • تاريخ :

تہران اعلاميہ امریکی شکست

علاء الدین بروجردی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ تہران اعلاميئے نے امریکہ کے سارے منصوبوں پرپانی پھیردیا۔ علاء الدین بروجردی نے آئي آر آئي بی سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کی نئي صورتحال امریکہ کے منصوبوں کے برخلاف پیش آئي ہے کیونکہ امریکہ ، برازیل کے صدر اور ترکی کے وزیراعظم کے دورہ تہران کے بارےمیں یہ سوچ رہا تھا کہ یہ دورے ناکام ہونگے اور کوئي اعلامیہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ علاء الدین بروجردی نے کہا کہ امریکہ اس وقت دفاعی پوزیشن میں آگيا ہے کیونکہ بہت سے ملکوں نے تہران اعلاميئے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اسٹراٹیجی ایران کے خلاف عالمی اتفاق رائے حاصل کرنا تھا اور اسی وجہ سے اوباما نے یہ جتلانے کے لئے کہ ایران کے خلاف اتفاق رائے ہوچکا ہے برازیل کے صدر اور ترکی کے وزیر اعظم کو خطوط بھیجے تھے۔

اردو ریڈیو تہران