• صارفین کی تعداد :
  • 826
  • 5/29/2010
  • تاريخ :

نوام چامسکی: اسرائیل لوگوں کو اذیت و آزار پہنچانے کے جنون میں مبتلا ہے

نوام چامسکی
امریکی یونیورسٹی ایم آئی ٹی کے معروف فلسفی استاد نوام چامسکی نے لبنان کے ممتاز شیعہ عالم دین علامہ محمد حسین فضل اللہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ اسرائیل لوگوں کو اذیت و آزار پہنچانے کے جنون میں مبتلا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی اخبار یدیعوت احارنوت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی یونیورسٹی ایم آئی ٹی  کے معروف فلسفی استاد نوام چامسکی نے لبنان کے ممتاز شیعہ عالم دین علامہ محمد حسین فضل اللہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ اسرائیل لوگوں کو اذیت و آزار پہنچانے کے جنون میں مبتلا ہے۔ نوام چامسکی نے کہا کہ اسرائیلی تشدد پسند ہیں چامسکی نے کہا کہ اسرائیل آئندہ کیا کرےگا اس کا دار و مدار اس کے وجود پر منحصر ہے اگر اسے اپنی نابودی کا یقین ہوگیا تو وہ تشدد آمیز اقدامات انجام دے سکتا ہے۔ اس ملاقات میں علامہ محمد حسین فضل اللہ نے کہا کہ امریکہ کی سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ وہ صہیونی تشخص پر تکیہ کئے ہوئے ہیں اور قوت کا توازن اسرائیل کو لبنان پر دوبارہ حملہ کی ہمت نہیں دے گا۔