• صارفین کی تعداد :
  • 749
  • 5/29/2010
  • تاريخ :

لاطینی امریکہ میں آتش فشاں پھٹنے سے کم از کم تین افراد ہلاک

آتش فشان
لاطینی امریکی ملک گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے سے کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں اہیجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاطینی امریکی ملک  گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے سے کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق آتش فشاں سے متاثرہ علاقوں سے ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل اور مقامی ہوائی اڈے بند کردیے گئے ہیں۔جمعہ کو گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد وہاں کے صدر نے آتش فشاں کے ارد گرد کے علاقوں میں پندرہ روز کی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کی ایک رپورٹ کے مطابق علاقے میں ہونے والی بارش سے حالات مزید خطرناک ہو سکتے ہیں جیسا کہ بارش کے نتیجے میں آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا پانی سے مل کر سیمنٹ نما لاوا بن جائے گا اور اپنے راستہ میں آنے والی ہرچیز کو تباہ کرے گا۔