• صارفین کی تعداد :
  • 1087
  • 5/30/2010
  • تاريخ :

تہران میں اس ہفتہ نمازجمعہ ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں منعقد ہوگی

آیت اللہ العظمی خامنہ‏ای
اس ہفتہ 14 خرداد مطابق 4 جون 2010ء کونمازجمعہ ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں منعقد ہوگی۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں اس ہفتہ 14 خرداد 1389 ہجری شمسی مطابق 4 جون 2010ء کو حضرت امام خمینی (قدس سرہ الشریف ) کی سالگرہ کے موقع پر نماز جمعہ ولی امر مسلمین ، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں منعقد ہوگی۔

لہذا ایران کے مؤمن و متدین بالخصوص صوبہ تہران کے عوام کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ صبح 11 بجے نماز جمعہ کی اس عظیم الشان عبادت میں شرکت کریں۔

اس مراسم کا آغاز تلاوت کلام اللہ  مجید سے ہوگا پھر ذاکرین اہلبیت عصمت و طہارت (ع) مدح و ثنا بیان کریں گے اس کے بعد حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم کے متولی حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی خیر مقدم پیش کریں گے اور پھر نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے خطاب کے ساتھ پروگرام کا سلسلہ جاری رہےگا۔