• صارفین کی تعداد :
  • 1233
  • 5/30/2010
  • تاريخ :

تہران اعلامیہ خودمختار ملکوں کی فعالیت کا آغاز

رامین مہمان پرست

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان رامین مہمان پرست نے تہران اعلامیے کو دنیا کے بڑے اور خودمختار ملکوں کی فعال اور موثر موجودگی کے آغاز کی نوید قرار دیا ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق رامین مہمان پرست نے اسلامی کانفرنس تنظیم کے رکن ستاون ملکوں، لاتینی امریکہ اور بعض دوسرے ملکوں کی جانب سے تہران اعلامیے کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اعلامیے پرعالمی برادری کی توجہ، مفاہمت پیداکرنے کا اچھا موقع ہوگا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران اعلامیے کے بعد امریکہ اور بعض مغربی ملکوں کی مقابلہ آرائی کے رویے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران، ترکی اوربرازيل کے فیصلے سے وہ  حیرت زدہ رہ گئے اور اس کے بعد قرارداد پاس کرنے اور نیا دباؤ ڈالنے کی کوشش کرنے لگے۔

اردو ریڈیو تہران