• صارفین کی تعداد :
  • 1071
  • 6/1/2010
  • تاريخ :

صیہونی حکومت دہشتگرد ہے

ڈاکٹر احمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نےغزہ پرحملہ کیا تو علاقے کی قومیں اسے جڑسے اکھاڑ پھنکیں گي۔ صدر جناب احمدی نژاد نے آج شہر ایلام میں عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ صیہونی حکومت کو دہشتگردی، قتل وغارت، جارحیت اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے وجود بخشا گيا ہے اور یہ حکومت اپنی ماضی کی شکستوں کا تدارک کرنے کے لئے غزہ کے لئے امداد لےجانے والے کاروان آزادی پرحملہ کرنے کے بعد اب غزہ پربھی حملہ کرنے کے لئے پرتول رہی ہے۔ صدرجناب احمدی نژاد نے غزہ اور فلسطین کے واقعات کو شرمناک قراردیا اور کہاکہ غزہ کے لئے امداد لے جانے والے کارواں پرصیہونی حملہ انسانی اقدار کے منافی ہے اور صرف صیہونی حکومت کی سامراجی اور متکبرانہ منطق کے مطابق ہوسکتاہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرنے امریکی حمایت کو صیہونی جرائم کا سبب قراردیا اور کہا کہ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ عرب ملکوں کی پسپائي، خاموشی اور رواداری  سے بھی صیہونی حکومت کو دوگنی جرات ملی ہے۔صدر جناب احمدی نژاد نے امریکی حکومت کے موقف کو نہایت کمزور اور جانبدارانہ قرار دیا اور کہا کہ بعض یورپی ممالک اور انقلابی شخصیتوں نے نہایت مثبت موقف اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ان مواقف میں ہماہنگي آنی چاہیے اور جارحیت، قانون شکنی اور دہشتگردی نیز قوموں کے حقوق کی پامالی کے خلاف ایک متحدہ عالمی محاذ قائم ہونا چاہیے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کونسل چاہتی ہے کہ اس کا اعتبار باقی رہے تو اسے غزہ کے امدادی کارواں پر صیہونی حملے کے خلاف قرارداد پاس کرنی چاہیے تاکہ اس طرح صیہونی حکومت کے جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے۔

اردو ریڈیو تہران