• صارفین کی تعداد :
  • 946
  • 6/7/2010
  • تاريخ :

اسرائیلی بحریہ کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں

غزه
اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے قریب ایک فلسطینی کشتی پر فائرنگ کر کے چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے قریب ایک فلسطینی کشتی پر فائرنگ کر کے چار افراد کوشہید کردیا ہے۔فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس  نے کہا ہے کہ  سمندر سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں لیکن دو افراد لاپتہ ہیں۔ یہ واقعہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والی کشتیوں کے ایک قافلے پر اسرئیلی کمانڈوز کے حملے میں 20 امن کارکنوں کی ہلاکت کے ایک ہفتے بعد ہوا ہے۔عالمی امدادی کشتی پر اسرائیل حملے میں مذمت کے  سلسلہ دنیا میں جاری ہے۔ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کو بڑی بے رحمی کے ساتھ پامال کر رہا ہے۔