• صارفین کی تعداد :
  • 1307
  • 6/7/2010
  • تاريخ :

سید حسن نصر اللہ پر صہیونی دہشت گردانہ حملے ناکام

سید حسن نصر الله
سید حسن نصر اللہ صہیونیوں کے لئے ایک ناقابل حصول ہدف بن گئے ہیں جبکہ اس ریاست نے اپنی طویل المدت ریاستی دہشت گردی کے دوران حزب اللہ اور حماس کے متعدد راہنماؤں کو شہید کر دیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی "النشرة" ویب سائٹ نے روسی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ بدنام زمانہ صہیونی جاسوسی ادارے "موساد" نے حزب اللہ کے راہنما سید حسن نصر اللہ کا سراغ لگانے کے لئے متعدد بار کوششیں کی ہیں اور حتی دو مرتبہ یہ دہشت گرد ایجنسی ان کے بالکل قریب پہنچ گئی تھی مگر حزب اللہ کی ہوشمندی نے اس کی سازش مکمل نہ ہونے دی۔

ویب سائٹ کے مطابق صہیونی حکام نے دعوی کیا ہے کہ صہیونی ریاست نے لبنانی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے ایک سے زیادہ مواقع ضائع کردیئے ہیں۔

النشرة نے مزید برآں کویتی روزنامے "الجریدہ" کے حوالے سے لکھا ہے کہ صہیونی ریاست نے حال ہی میں بیروت کے علاقے ضاحیہ میں اپنے کٹھ پتلیوں کو ہدایت دی تھی کہ سید کو نشانہ بنائیں مگر یہ شیطانی سازش ناکام ہوگئی۔

النشر‍‍ة نے مزید لکھا ہے کہ دوسری مرتبہ، جب سید حسن نصر اللہ بشار اسد اور محمود احمدی نژاد سے ملنے شام کے دورے پر گئے تھے تو صہیونی ایجنٹوں کو ان کے پروگرام کا سراغ مل گیا لیکن سید حسن نصر اللہ نے اپنی خاص روشوں سے استفادہ کرتے ہوئے صہیونیوں کے انحراف کے اسباب فراہم کردیئے اور یہ سازش بھی ناکام ہوگئی۔

بہرصورت سید حسن نصراللہ اسرائیل کے لئے ایک ناقابل حصول آرزو میں تبدیل ہوگئے ہیں جبکہ اس دہشت گرد ریاست نے اب تک حماس اور حزب اللہ کے متعدد راہنماؤں کو شہید کردیا ہے۔