• صارفین کی تعداد :
  • 955
  • 6/8/2010
  • تاريخ :

افغانستان میں نیٹو کے دس فوجی ہلاک

افغانستان
افغانستان میں نیٹو کے دس فوجی مختلف واقعات میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں نیٹو کے دس فوجی مختلف واقعات میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ جو پچھلے چند ماہ کے دوران ایک دن میں اتحادی فوج کا سب سے بڑا نقصان ہے۔اس وقت افغانستان میں تعینات غیر ملکی فوجیوں کی تعداد چرانوے ہزار ہے

پیر کو امریکی حکام کے مطابق مشرقی افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے پانچ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

جنوبی افغانستان میں جہاں اتحادی افواج طالبان کے خلاف جنگ میں مصروف ہے وہاں مختلف مقامات پر نیٹو افواج پر ہونے والے  حملوں میں پانچ غیر ملکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس وقت افغانستان میں تعینات غیر ملکی فوجیوں کی تعداد چرانوے ہزار ہے جب ان کی تعداد رواں سال کے آخر تک ایک لاکھ تک پہنچ جائے گی۔