• صارفین کی تعداد :
  • 1057
  • 6/13/2010
  • تاريخ :

کرمی راد : ایرانی پارلیمنٹ کے 70 سے زائد نمائندے غزہ جانے کے لئے آمادہ ہیں

کرمی راد
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں فلسطین کی حمایت پر مبنی کمیٹی کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں 70 سے زآئد نمائندے غزہ جانے کے لئے آمادہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے پارلیمانی نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں فلسطین کی حمایت پر مبنی کمیٹی کے نائب سربراہ محمد کرمی راد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں 70 سے زآئد نمائندے غزہ جانے کے لئے آمادہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کے لئے نمائندوں نے نام لکھوانا شروع کردیا ہے اور اب تک 70 نمائندوں نے اپنا نام لکھوا دیا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ کے لئے امدادی سامان لے جانے والے آزادی قافلہ پر وحشیانہ حملے کے بعد ایران میں لاکھوں افراد نے غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے کے لئے غزہ جانے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔