• صارفین کی تعداد :
  • 975
  • 6/14/2010
  • تاريخ :

عالمی ادارہ صحت: غریب ممالک میں خون عطیہ کرنے کی شرح سب سے کم ہے

عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت کے مطابق غریب ممالک میں خون عطیہ کرنے کی شرح سب سے کم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں9 کروڑ  30 لاکھ افراد خون کا عطیہ دیتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق غریب ممالک میں خون عطیہ کرنے کی شرح سب سے کم ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 77ممالک میں ایک فی صد سے کم آبادی خون کے عطیات دیتی ہے۔ آبادی کی نسبت ایک فی صدتک خون کے عطیات دینا بلڈ ٹرانسفیوزن کی بنیادی ضرورت ہے۔ دنیا بھر میں خون کے نصف عطیات ترقی یافتہ ممالک سے حاصل ہوتے ہیں جب کہ یہ ممالک دنیا کی کل آبادی کا صرف 16 فی صد ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک سے حاصل ہونے والا 47 فی صد خون انفیکشن سے بچاوٴ کے لئے اسکرین کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں آج " خون عطیہ کرنے کا دن" منایا جا رہا ہے۔