• صارفین کی تعداد :
  • 985
  • 6/14/2010
  • تاريخ :

جرمنی نے آسٹریلیا کو 4 گولز سے ہرا دیا ہے

فٹبال کا انیسویں عالمی کپ
فٹبال کے انیسویں عالمی کپ کے تیسرے دن گروپ ڈی کے ایک مقابلے میں جرمنی نے آسٹریلیا کو چار گولوں سے ہرا دیا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔

مہر خبررساں اایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فٹبال کے انیسویں عالمی کپ کے تیسرے دن گروپ ڈی کے ایک مقابلے میں جرمنی نے آسٹریلیا کو چار گولوں سے ہرا دیا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔

جرمنی کی طرف سے پہلا گول میچ کے آّٹھویں منٹ میں لوکس پوڈولسکی نے تھامس ملر کے پاس پر کیا ہے جبکہ دوسرا گول میروسلاو کلوسے نے میچ کے ستائیسویں منٹ میں کیا۔

دوسرے ہاف میں جرمنی کی برتری قائم رہی اور مولر اور کاؤکاؤ نے ایک گول کر کے انہیں زبردست کامیابی سے ہمکنار کیا۔ دوسرے ہاف میں ایک آسٹریلوی کھلاڑی کو سرخ کارڈ دکھائے جانے کے باعث ان کی ٹیم کو دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔ لوکس پوڈولسکی نے تھامس ملر کے پاس پر پہلا گول کیا

واضح رہے کہ جرمن ٹیم ماضی میں تین مرتبہ سنہ انیس سو چوّن، انیس سو چوہتّر اور سنہ انیس سو نوے میں فٹبال کا ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔ صرف برازیل (پانچ بار) اور اٹلی (چار بار) کو جرمنی سے زیادہ مرتبہ یہ مقابلے جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔