• صارفین کی تعداد :
  • 923
  • 6/14/2010
  • تاريخ :

قرقیزستان میں جاری نسلی فسادات میں اب تک 113 افراد ہلاک

قرقیزستان
قرقیزستان میں جاری نسلی فسادات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 113 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک ہزار چارسو سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع ‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قرقیرستان میں جاری نسلی فسادات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 113 تک پہنچ گئی  ہے جبکہ ایک ہزار چار سو سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔روسی فوجی تنصیبات کی حفاطت کے لیے 150 روسی نیم فوجی اہلکار کانٹ ائیربیس پہنچ گئے۔ روس کی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق قرقیزستان کے شمال میں واقع روسی کانٹ ایئربیس اور وہاں کام کرنے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے 150 نیم فوجی اہلکار قرقیرستان  پہنچ گئے ہیں ۔ شورش زدہ شہر اوش سے انسانی حقوق کی تنظیم کے اہلکار نے غیرملکی میڈیا کو ٹیلیفون پر بتایا کہ اوش میں مختلف گروہوں کے افراد ازبک نسل کے لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال کر فائرنگ کرکے ہلاک کر رہے ہیں۔شہر میں فسادات اور پر تشدد واقعات میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 113 ہوگئی ہے اور ایک ہزار چار سو سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سڑکوں پر لاشیں پڑی ہوئی ہیں ۔