• صارفین کی تعداد :
  • 2915
  • 6/16/2010
  • تاريخ :

آیۃ اللّہ العظمی سید ابوالحسن اصفھانی، عراق میں

آیۃ اللّہ العظمی سید ابوالحسن اصفھانی

انہوں نے تقریبا دس سال حوزہ علمیہ اصفھان میں جہاد اور مجاہدت كركے علم حاصل كیا اور ابھی چوبیس سال كے نہیں ہوئے تھے كہ اپنی اعلی تعلیم حاصل كرنے اور معلومات میں اضافہ كرنے كی غرض سے حوزہ علمیہ نجف اور سامراء كا رخ كیا ۔ اور سنہ ۱۳۰۸ق میں عراق روانہ ہوگئے ۔ انہوں نے وہاں كے بزرگان جیسے آیت اللہ میرزا شیرازی ، میرزا حبیب اللہ رشتی ، سید محمد كاظم یزدی ، فاضل شريبانى ، شيخ محمدحسن مامقانى ، آخوند خراسانی ، آيه الله شريعت اصفهانى اور میرزا محمد تقی شیرازی كے حضور میں كسب فیض كیا اور اپنی تعلیم كو پایہ تكمیل تك پہنچایا ۔ 1

تین سال تك كربلا اور سامرا میں رہے ، سامرا میں آیت اللہ میرزا محمد حسن شیرازی كے درس میں شركت كرتے رہے ۔ سنہ ۱۳۱۰ق میں نجف اشرف چلے گئے اور زندگی كے آخری سالوں میں مراجع بزرگ میں شمار ہونے لگے ۔

 

حوالہ جات:

1. دائرة المعارف تشيع، ج 2، ص 220؛ زندگانى حضرت آية الله چهارسوقى ، ص 127.

 

مصنف : محمد اصغری نژاد  ( شیعہ اسٹیڈیذ  ڈاٹ نیٹ )

 


متعلقہ تحریریں:

آیة اللہ دستغیب کی مختصر سوانح حیات

علامہ سید افتخار حسین نقوی  کی شخصیت اور خدمات