• صارفین کی تعداد :
  • 953
  • 6/8/2010
  • تاريخ :

صدر مملکت: خود مختاری اور سربلندی پرتاکید

ڈاکٹر احمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہےکہ جو قوم خود مختاری، حقیقی اور پائدار ترقی اور آزادی و عزت و سربلندی کی خواہاں ہے اسے جان لینا چاہیے کہ یہ اھداف خود اعتمادی، اپنی ذات پریقین کرنے اور استقامت سے حاصل ہوتےہیں۔ صدر جناب احمدی نژاد نے آج ایران کے جنوبی علاقے عسلویہ میں جنوبی پارس گيس فیلڈ میں توسیع کے چھے معاھدوں پردستخط کئےجانے کے موقع پر کہا کہ دنیا پرحاکم نظام ظالمانہ ہے اور خدا کے فضل و کرم سے یہ ماحول اب ختم ہورہاہے اور اب اس ظالمانہ نظام کا صرف کھوکھلا ڈھانچہ باقی رہ گيا ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے اس تقریب میں کہا کہ یہ خدا کا وعدہ ہےکہ اگرکوئي قوم متحد اور نور و معنویت کی راہ پرگامزن رہے تو یقینا کامیاب رہے گي۔ صدر جناب احمدی نژاد نے اقوام عالم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ قوم جو اپنی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے پست اور ذلیل انسانوں اور حکومتوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتی ہےکبھی بھی سربلندی کی شرینی سے محظوظ نہيں ہوتی۔ یاد رہے عسلویہ میں آج صدراحمدی نژاد کی موجودگي میں جنوبی پارس گيس فیلڈ کی توسیع کے لئے چھے معاھدوں پر دستخط کئے گئے۔

اردو ریڈیو تہران