• صارفین کی تعداد :
  • 1279
  • 6/20/2010
  • تاريخ :

دہشت گرد عبد المالک ریگی کو آج صبح پھانسی دے دی گئی

دہشت گرد عبد المالک ریگی
ایران میں سرگرم دہشت گرد تنظیم جند الشیطان کے سربراہ عبدالمالک ریگی کو کئی بے گناہ شہریوں کےقتل عام اور شہید کرنے کے جرم میں آج صبح پھانسی دیدی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں سرگرم دہشت گرد تنظیم جند الشیطان کے سربراہ عبدالمالک ریگی کو کئی بے گناہ شہریوں کو قتل عام کرنے کے جرم میں آچ صبح پھانسی دیدی گئی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے عبدالمالک ریگي کو امریکی جاسوس ادارے اور علاقہ کی بعض خفیہ ایجنسیوں کی پشتپناہی حاصل تھی عبدالمالک ریگی کو جلسوں میں بم دھماکوں، اغوا، ڈکیتی اور دیگر کئی جرائم میں ملوث ہونے کے جرم میں آج سحر کے وقت پھانسی دی گئی ہے کے اطلاعات کے مطابق تہران کی اسلامی انقلابی عدالت کے فیصلے کے مطابق ریگی کو آج صبح سولی پر چڑھا دیا گیا۔ عدالت کے جاری بیان کے مطابق ریگی پولیس، فوج اور عام لوگوں کے خلاف مسلح حملوں، قتل، لوٹ مار اور اقدام قتل اور دہشت گردی پھیلانے میں ملوث تھا۔ عبدالمالک ریگی کو 69 مختلف جرائم پر سزائے موت دی گئی۔ عبدالمالک ریگی کو حال ہی میں ایران کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے اس وقت ایک پیچيدہ کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا تھا جب ریگی اس سال 23 فروری کو دبئی سے قرقیزستان جانے والی فلائٹ میں سوار تھا اور ایرانی خفیہ اہلکاروں نے ریگی کو فلائٹ سے اتار کر گرفتار کرلیا تھا۔