• صارفین کی تعداد :
  • 887
  • 6/22/2010
  • تاريخ :

یورپی ممالک موقع نہ گنوائيں

رامین مہمان پرست

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے یورپی ممالک کونصیحت کی ہے کہ وہ تعاون کو فروغ دینےکے لئے موقع سے فائدہ اٹھائيں اورخود کو اس سےمحروم نہ کریں۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج اپنی ہفتےوار پریس بریفنگ میں ایران پرعائد پابندیوں میں یورپی یونین کے شامل ہونے کے بارے میں کہا کہ ابھی اس سلسلےمیں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور یورپی یونین کے آئندہ اجلاس میں اس مسئلےکا جائزہ لیا جائےگا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےفرانس کے صدر نیکلا سرکزی کی جانب سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں آئی اے ای اے کے تناظر میں تہران کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہونے کے بارے میں کہا کہ اس قسم کی آمادگی، ایران مخالف قرارداد انیس سو انتیس میں امریکہ کا ساتھ دینے کے منافی ہے۔ رامین مہمان پرست نے کہا کہ ایران، ملک کے بنیادی حقوق کےحصول کے لئے دو فریقی یا چند فریقی مذاکرات کے لئے تیار ہے اور جس اقدام سے بھی ملت ایران کے بنیادی حقوق پورے ہوں گے، بے شک وہ انجام دیيے جائيں گے۔

 

اردو ریڈیو تہران