• صارفین کی تعداد :
  • 1303
  • 6/22/2010
  • تاريخ :

طالبان کو امریکی رشوت

طالبان

امریکی فوج افغانستان کی سکیورٹی کمپنیوں کو لاکھوں ڈالر فراہم کر رہی ہے جو یہ رقم افغان جنگجو سرداروں کو رشوت کے طور پر دیتی ہیں۔تفتیش کاروں کے مطابق امریکی فوج اپنے سپلائی ٹرکوں کو غیر محفوظ علاقوں سے باحفاظت گزارنے کے لیے یہ رقم نجی سکیورٹی کمپنیوں کو فراہم کرتی ہے۔امریکی فوج کے دستاویزات سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق اگر رقم فراہم نہیں کی جاتی تو سپلائی کے ٹرکوں کے قافلے پر حملے کیے جاتے ہیں۔دستاویز کے مطابق سپلائی کے ٹرکوں میں خوراک، پانی، تیل اور اسلحہ لدا ہوا ہوتا ہے، ہر ہفتے سکیورٹی کمپنیوں کو چالیس لاکھ ڈالر تک ادا کیے جاتے ہیں۔امریکی کانگریس نے یہ رپورٹ چھ ماہ کی تحقیقات کے بعد تیارکی ہے۔ان سکیورٹی کمپنیوں میں سے ایک کے مبینہ مالک افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے دو رشتیدارہیں۔پیر کو جاری ہونے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی ٹھیکیداروں کو استعمال کرنے کے حوالے سے سکیورٹی معاہدوں میں قوانین اور امریکی محکمہ دفاع کے قواعد و ضوابط کی خلاف وزری کی گئی۔امریکی فوج میں جرائم کی تحقیقاتی کمانڈ کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ اس ضمن میں انکوائری کی جا رہی ہے۔یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔    

 

اردو ریڈیو تہران