• صارفین کی تعداد :
  • 1130
  • 6/27/2010
  • تاريخ :

بشار اسد: پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ ایران کا مسلّم حق ہے

بشار اسد
کراکاس میں شام کے صدر بشار اسد نے ونزوئلا کے صدر ہوگو شاویز کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران سمیت تمام ممالک کو پرمن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے آناتولی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراکاس میں شام کے صدر بشار اسد نے ونزوئلا کے صدر ہوگو شاویز کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران سمیت تمام ممالک کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

بشار اسد نے ونزوئلا کے صدر کو دنیا میں مقاومت کی علامت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ونزوئلا کے صدر نے اپنے ملک کی دنیا کے سامنے اچھی تصویر پیش کی ہے۔ بشار اسد نے غزہ کے محاصرے پر اسرائیلی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت پر تاکید کی ہے۔

ونزوئلا کے صدر نے اس ملاقات میں اسرائیل کے سنگین اور ننگین جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امریکی پرچم کے سائے میں فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے ہوگو شاویز نے کہا کہ اسرائیل پوری دنیا کے لئے باعث حظرہ بنا ہوا ہے۔ شاویز نے سلامتی کونسل کی طرف سے ایران پر پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں سے سلامتی کونسل کی قلعی کھل کئی ہے اور یہ پابندیاں قابل عمل نہیں ہیں۔