• صارفین کی تعداد :
  • 1202
  • 6/27/2010
  • تاريخ :

ایف 16 لڑاکا طیارے پاک فضآئیہ میں باقاعدہ طور پر شامل کرلئے گئے ہیں

ایف 16
امریکہ سے ملنے والے تین نئے ایف -16بلاک 52طیارے باقاعدہ طور پرپاک فضائیہ کے بیٹرے میں شامل کرلیے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ سے ملنے والے تین نئے ایف -16 بلاک 52 طیارے باقاعدہ طور پر پاک فضائیہ کے بیٹرے میں شامل کرلیے گئے ہیں۔ جیکب آباد بیس پر ہونے والی تقریب میں امریکہ سے ملنے والے تین ایف -16 بلاک 52 طیارے باقاعدہ پاک فضائیہ کے بیٹرے میں شامل کر لیے گئےہیں۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان اور امریکی فضائیہ کے سربراہ نارٹن شواز کس نے بھی شرکت کی۔ایف 16 طیاروں کی باقاعادہ شمولیت کی تقریب میں پاکستان میں امریکی سفیر این پیٹر سن بھی موجود تھیں۔ ایف 16 طیاروں میں سرویلنس، انٹیلی جنس اور دیگر جدید نظام نصب ہیں ۔ایف 16 طیارے ہدف کو نشانہ بنانے اور فضاء میں ری فیولنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکہ کی جانب سے دیے جانے والے 3 ایف 16 بلاک 52 طیارے گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔ امریکہ کی طرف سے پاکستان کو پچھلے سال استعمال شدہ چار ایف 16 طیارے فراہم کئے گئے تھے جبکہ کل 18 نئے طیارے بھی دیئے جانے ہیں۔ ان نئے طیاروں کی فراہمی کا عمل دسمبر 2010 تک مکمل ہو جائے گا۔