• صارفین کی تعداد :
  • 905
  • 6/28/2010
  • تاريخ :

مادی مکاتب فکر ناکام ہو چکے

ڈاکٹر احمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہےکہ مادی مکاتب فکر ناکام ہو چکے ہیں اور دنیا ایسے مکتب کے انتظار میں ہے جو انسانی اقدار پر استوار ہو اور انسان کو نجات دے سکتا ہو۔ صدر جناب احمدی نژاد نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے کارکنوں کی قومی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ آج کی دنیا خالص محمدی اسلام کی تشنہ ہے اور ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ  عدل و انصاف پ رمبنی اسلام کی تعلیمات سے انسانیت بہرہ مند ہو سکے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ جس طرح قضاوت کا بنیادی موضوع عدل و انصاف ہے اسی طرح حکومت کا بھی بنیادی مسئلہ عدل و انصاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کرہ ارض پرعدل و انصاف قائم نہ ہو تو انسانوں کو ان کی زحمتوں کا ثمر نہيں ملے گا اور ایسے حالات میں نہ ترقی ہوگي نہ کمال کی طرف قدم اٹھے گا اور انسان کی انسانیت بھی ظاہر نہیں ہو سکے گي۔ یاد رہے عدلیہ کی قومی کانفرنس میں مقننہ اور مجریہ کے سربراہ بھی شریک ہیں۔

 

اردو ریڈیو تہران