• صارفین کی تعداد :
  • 1100
  • 6/28/2010
  • تاريخ :

صیہونی حکومت کرائے کا قاتل

ہوگو چاوز

ونزوئيلا کے صدر ہوگو چاوز نے کاراکاس میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ صیہونی حکومت کو کرائے کے قاتل کے طور پر استعمال کر رہا ہے ۔ ہوگو چاوز نے سنیچر کو بشار اسد سے ملاقات میں کہا کہ صیہونی حکومت ہم سب کے لئے خطرہ ہے۔ چاوزنے کہا کہ ان کا ملک جولان پہاڑیوں کی پرامن آزادی کی حمایت کرتا ہے اور ایک نہ ایک دن یہ علاقہ شام کو واپس مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شام کو الگ تھلک کرنے کی امریکہ کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں اور صیہونی حکومت تیزی سے اپنے اتحادی کھو رہی ہے۔ چاوز نے کہا کہ ونزوئيلا کی قوم اور حکومت ایران کے ساتھ ہے اور ایران نے تہران اعلامئے پر دستخط کرکے اپنی نیک نیتی ثابت کر دی ہے۔ شام کے صدر نے بھی اس موقع پر ایران کے ایٹمی حقوق کی حمایت کی۔   

 

 اردو ریڈیو تہران