• صارفین کی تعداد :
  • 873
  • 6/28/2010
  • تاريخ :

شیخ صفار نے کیا یکجہتی کا خیر مقدم

شیخ حسن الصفار

سعودی عرب میں سرکردہ عالم دین شیخ حسن الصفار نے مسلمانوں کو نزدیک لانے اور ان کے مابین محبت و دوستی قائم کرنے کی کوششوں کو سراہا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق چھبیس جون مطابق تیرہ رجب کو امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع  پر سعودی عرب کے پچاس علماء کرام نے ایک بیان جاری کرکے سعودی عرب میں اعتدال اور تعمیری گفتگو کی فضا ہموار کرنے پر تاکید کی ہے۔ شیخ صفار نے اس بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ باب گفتگو کھلا رہنا چاہیے یہان تک کہ وہ لوگ جو دوسروں کی توہین کرتے ہیں ان سے بھی گفتگو جاری رہے۔ شیخ صفار نے سعودی علماء سے ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر قومی سطح پر مسلمانوں کے اتحاد کی کوشش کرنا چاہیے ۔ شیخ حسن الصفار سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے بزرگ عالم دین ہیں۔  

اردو ریڈیو تہران