• صارفین کی تعداد :
  • 749
  • 6/28/2010
  • تاريخ :

جی ایٹ : امدادی تنظیموں کا افسوس

جی ایٹ

کینڈا میں جی ایٹ سربراہی اجلاس کے نتائج پر غیر سرکاری تنظیموں نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان تنظیموں نے کہا ہے کہ یہ ممالک ماحولیات کے تحفظ اور غربت ہٹانے میں ناکام رہے ہیں۔ غربت کا مقابلہ کرنے والی تنظیموں اور ماحولیات کے لئے کام کرنے والے گروہوں نے بیان جاری کرکے کہا ہےکہ ترقی یافتہ آٹھ صنعتی ممالک ماحولیات کے تحفظ اور غربت ہٹانے میں اب تک ناکام رہے ہیں۔ ان تنظیموں نے کہا ہے کہ جی ایٹ کی وعدہ خلافی کی وجہ سے عالمی رائے عامہ میں اس کی آبرو گھٹ جائے گي اور اعتبار جاتا رہے گا۔

اردو ریڈیو تہران