• صارفین کی تعداد :
  • 831
  • 6/30/2010
  • تاريخ :

مقبوضہ کشمیر: جھڑپوں اور مظاہرین پر فائرنگ میں 9 کشمیری ہلاک، 3 بھارتی فوجی ہلاک

کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں جھڑپوں اور مظاہرین پر فائرنگ میں 9کشمیری شہید اور 3بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔ مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال رہی، احتجاجی مظاہرے کئے گئے، مظاہرین نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے، کشیدہ صورتحال کے باعث فوج کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے جبکہ کرفیو بدستور جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سیکورٹی فورسز نے منگل کو دوبارہ مظاہرین پر فائرنگ کر کے 3 نوعمر کشمیریوں کو شہید کردیا جس نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور مظاہروں اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو گیا۔ بھارتی فوج کے خلاف مظاہروں کے دوران گزشتہ تین دنوں میں بھارتی سیکورٹی فورسز فائرنگ کرکے6 کشمیریوں کو شہیدکر چکے ہیں۔ مظاہروں اور تشدد کا یہ سلسلہ 11 جون کو بھارتی فوج کی جانب سے اسکول کے ایک طالبعلم کو شہیدکرنے کے بعد شروع ہوا۔ فائرنگ کا تازہ واقعہ اننت ناگ ضلع میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کر دی جس سے 2نوجوان موقع پر ہی جبکہ ایک زخمی نوجوان اسپتال جاتے ہوئے شہید ہو گیا جبکہ ایک زخمی نوجوان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔اس موقع پر کشمیری نوجوانوں گلیوں میں جمع ہو گئے اور شدید مظاہرے کئے۔مشتعل مظاہرین اس موقع پر ’’خون کا بدلہ خون ہے‘‘ اور آزادی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے انہوں نے بھارتی سیکورٹی فورسز پر شدید پتھراؤ کیا۔ ادھر بھارتی فوجی جارحیت کیخلاف مقبوضہ وادی میں منگل کو بھی مکمل ہڑتال رہی اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ ریاستی حکومت نے کشیدہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے فوج کی اضافی نفری طلب کرلی ہے۔ کرفیو بدستور نافذ اور تمام موبائل فون کمپنیوں کی ایس ایم سروس بلاک کر دی گئی ہے ۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے سرحد پار دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مزید چھ کشمیریوں کو درانداز قرار دیکر شہید کر دیا ہے جبکہ تین بھارتی فوجی بھی ہلاک ہو گئے۔ حریت کانفرنس گیلانی گروپ کی اپیل پر گزشتہ روز وادی بھر میں مکمل ہڑتال رہی تمام کاروباری و تجارتی مراکز و تعلیمی ادارے بند رہے سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی جس سے کاروبار زندگی مفلوج ہو گیا۔ حریت کانفرنس میر واعظ گروپ اور دیگر حریت پسند تنظیموں نے بھی ہڑتال کی حمایت کررکھی تھی، میر واعظ عمر فاورق کی اپیل پر بھارتی فوجی مظالم کیخلاف سڑکوں پر احتجاجی دھرنے دیئے گئے اور جلوس نکالے گئے اس موقع پر فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی پوری وادی کو سکیورٹی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا، مختلف مقامات پر بھارتی فوج و مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 43 کے قریب افراد زخمی ہوگئے متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔  

 

روزنامہ جنگ پاکستان


متعلقہ تحریریں :

ہندوستان میں انتخابات کے بعد بائيں محاذ کا اجلاس

ہندوستان میں ساٹھواں یوم جمہوریہ