• صارفین کی تعداد :
  • 739
  • 7/3/2010
  • تاريخ :

خلیج میکسیکو میں تیل کا رساؤ امریکی تاریخ کا بدترین حادثہ بن گیا ہے

خلیج میکسیکو
امریکہ میں خلیج میکسیکو میں تیل کا رساؤ امریکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا بدترین حادثہ بن گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں خلیج میکسیکو میں تیل کا رساؤ امریکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا بدترین حادثہ بن گیا ہے۔ طوفان ایلکس کی وجہ سے اٹھنے والی سمندری لہروں اور تیز ہواؤں سے تیل کی صفائی کی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں۔ بائیس اپریل کو آئل رِگ کی تباہی کے بعد زیر سمندر کنویں سے تیل بہنا شروع ہوا تھا۔ اندازے کے مطابق روزانہ پینتیس ہزار سے پنسٹھ ہزار بیرل تیل خلیج میکسیکو میں شامل ہو رہا ہے۔ اب تک انیس لاکھ سے چھتیس لاکھ بیرل تیل بہہ چکا ہے۔ اگر اس زیادہ سے زیادہ مقدار کو معیار بنایا جائے تو یہ انیس سو اناسی میں خلیج میکسیکو میں ایسے ہی حادثے میں بہنے والے تینتیس لاکھ بیرل تیل سے تجاوز کر گئی ہے۔ جس پر قابو پانے میں نو ماہ لگے تھے۔ اس طرح موجودہ رساؤ حادثاتی طور پر تیل بہنے کا سب سے بڑا واقعہ بن گیا ہے۔ امریکی حکومت اس حادثے پر قابو  پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔