• صارفین کی تعداد :
  • 1021
  • 7/3/2010
  • تاريخ :

نتن یاہو : اسرائیل نے ترکی سے معافی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے

بنیامن نتن یاہو
اسرائيل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے ترکی سے معافی مانگنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائيل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے ترکی سے معافی مانگنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ ترکی نے 31 مئی کو غزہ امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے کے بعد مطالبہ کیا تھا کہ دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے اسرائیل معافی مانگے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے ایک ٹی وی انٹرویو میں ترک وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزیر تجارت کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات کا خیرمقدم کیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ترکی کا معافی کا مطالبہ پورا نہیں کیا جا سکتا۔