• صارفین کی تعداد :
  • 837
  • 7/3/2010
  • تاريخ :

کراچی کے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 6 افراد ہلاک

کراچی
پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں سندھ اسمبلی کے ملازم اور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں سندھ اسمبلی کے ملازم اور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کراچی پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے سعودآباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 26 سالہ گلشیر کو ہلاک کردیا، جبکہ ٹیپو سلطان روڈ پر نجم مسجد کے قریب مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے سندھ اسمبلی کے پی آرڈپارٹمنٹ کا ملازم رمیش کمار ہلاک جبکہ اس کا ڈرائیور سیف الملوک زخمی ہوگیا، جو رات گئے دوران علاج جناح اسپتال میں چل بسا،، بھینس کالونی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا، ،پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں دو منٹ چورنگی کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے رضوان حسین کو ہلاک کردیا گیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، لیاری کے علاقے بہار کالونی میں مسلح افراد نے سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب فائرنگ کرکے 25 سالہ بلال کو ہلاک کر دیا۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ کئي دنوں سے جاری ہے۔